
لاہور: ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر چوہان کو حراست میں لے لیا۔
بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے سابئر کرائم نے نذیر چوہان کو کوٹ لکھپت جیل سے حراست میں لیا۔ ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر کیخلاف پوسٹ شیئر کی تھی، شہزاد اکبر کی مدعیت میں نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
قبل ازیں پولیس کی جانب سے نذیر چوہان کی گرفتاری پر ترین گروپ کے ارکان اسمبلی نے آپس میں ٹیلی فونک رابطے کئے اور قانونی لائحہ کے لئے مشاورت بھی کی تھی۔
0 Reviews