• مئی 23, 2022

ایف آئی اے خیبرپختونخوا میں عملے کی کمی، جرائم کیخلاف کارروائیاں متاثر

پشاور:  خیبرپختونخوا میں ایف آئی اے کو عملے کی کمی کے باعث مسائل کا سامنا ہو گیا، ہنڈی حوالہ ، منی لانڈرنگ، انسانی سمگلنگ اور دیگر غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کے خلاف کارروائیاں بھی متاثر ہونے لگیں، دفتری اموربھی سست روی کا شکار ہو گئے۔

صوبے بھر میں ہنڈی حوالہ، منی لانڈرنگ ،انسانی سمگلنگ اور دیگرغیر قانونی اقدامات کی روک تھام میں ایف آئی اے کی جانب سے بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں تاہم افرادی قوت کی کمی کے باعث مسائل میں بھی اضافہ ہورہا ہے ،ایف آئی اے حکام کے مطابق کانسٹیبل سمیت فیلڈ سٹاف کی کمی پورا کرنے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اہم اداروں میں عملے کی کمی کو پورا کرنے کےلیے ٹھوس منصوبہ بندی کرے تاکہ جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں سمیت عوامی مسائل بھی حل ہوسکیں ۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق صوبہ بھرمیں مختلف قوانین کےتحت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ایس ایل سیون، بابر الیون آج ٹیبل ٹاپرز کو چیلنج دے گی

Read Next

عمران خان سے گزارش ہے معیشت پر توجہ اور عوام کو ریلیف دیں، جہانگیر ترین

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے