• اکتوبر 31, 2020

ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر بشیر میمن کی جانب سے وزیر اعظم پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہے،شہزاد اکبر

اسلام آباد:مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر بشیر میمن کی جانب سے وزیراعظم پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ بشیر میمن کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایف آئی اے کا سربراہ جبکہ نواز شریف نے انھیں آئی جی آزاد کشمیر لگایا تھا۔ اس لئے ہی وہ (ن) لیگ کیساتھ رابطے میں رہے اور انہیں فائدہ پہنچا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پر (ن) لیگ کیخلاف مقدمات درج کرانے کا الزام بے بنیاد ہے۔ خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کی ہدایت وفاقی کابینہ نے دی۔ وہ پاکستان میں بیٹھ کر کس چیز کی کنسلٹنسی دے رہے تھے؟ ان کا اقدام ملک دشمنوں کو فائدہ پہنچا سکتا تھا۔ مشیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانا بہت ضروری ہے۔ ان کی حوالگی کے حوالے سے برطانیہ سے بات ہو رہی ہے۔ ان کیساتھ ایک مجرم کی طرح سلوک کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم کا نظام کو دھوکا دے کر برطانیہ جانا جیل توڑنے کے مترادف ہے۔ لگتا ہے (ن) لیگ نے اپنے خلاف خود غداری کا مقدمہ درج کرایا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

غداری کے مقدمات درج کرانے والے خود غدار ،نااہل ہیں(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان

Read Next

مخدوم امین فہیم کے بیٹے جلیل الزمان پلی بارگین کرکے رہا،10سال کیلئے نااہل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے