• جنوری 28, 2022

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پنجاب میں آبپاشی منصوبوں کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

کراچی: ایشیائی ترقیاتی بینک نے صوبہ پنجاب میں آبپاشی کے منصوبوں کے لئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

مستقبل میں غذائی قلت پر قابو پانے، زرعی پیداوار بڑھانے کی خاطر ایشیائی ترقیاتی بینک نے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے، قرض کی یہ رقم آبپاشی کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ منصوبے کے تحت پنجاب کی 7 لاکھ 4 ہزار ایکٹر زمین کو سیراب کیا جائے گا۔ پنجاب کے وہ اضلاع جہاں آبپاشی کے منصوبے شروع کیے جائیں گے، ان میں بکھر، جھنگ، خوشاب، لیہ اور مظفرگڑ شامل ہیں۔

پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک کا 1960 سے ممبر ہے اور اب تک بینک پاکستان کی معاشی ترقی، انفرااسٹریکچر، توانائی اور غذائی قلت کے مختلف منصوبوں کے لئے 36 ارب ڈالر کے معاہدے کرچکا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وفاقی حکومت کا صوبوں کے منصوبوں کیلئے فنڈز روکنا غیر آئینی اقدام ہے: شیری رحمان

Read Next

چینی کے نرخ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے