• جولائی 6, 2022

ایشز سیریز، آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف 196 رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی

سڈنی: کرکٹ کی تاریخ ساز سیریز ’’ایشز ‘‘ کے افتتاحی ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان آسٹریلیا نے سات وکٹ پر تین سو تینتالیس رنز بنا کر انگلینڈ کے خلاف مجموعی برتری 196 رنز کر لی۔

بریسبین ٹیسٹ کے دوسرے روز مہمان انگلینڈ کے ایک سو سینتالیس رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز کا آغاز کیا، میزبان کینگروز کو دس رنز پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، ڈیوڈ وارنر اور لیبو شینے کی شراکت نے روایتی حریف بولرز کو ٹف ٹائم دیا۔

تجربہ کار اوپنر نروس نائنٹی کا شکار ہو کر 94 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ نمبر پانچ بلے باز ٹریوس ہیڈ 112 رنز پر ناقابل شکست رہے، رواں سیریز میں پہلا تگڑا سینکڑا جڑا، تین سو سینتالیس رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سرگودھا انٹر کالجیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، خواتین کرکٹرز کے زوردار چوکے چھکے

Read Next

کراچی: دودھ کی سرکاری قیمت 26 روپے اضافے سے 120 روپے مقرر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔