• اکتوبر 25, 2020

ایران وعراق کیلئے زیارات پالیسی مرتب،کابینہ سے منظوری کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا

اسلام آباد:وزارت مذہبی امور نے عراق ،ایران میں زیارات پالیسی مرتب کرکے کابینہ سے منظوری کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا۔ کربلا معلی، نجف اشرف، بغداد شریف ، مشہد اور دیگر مقدس زیارات پر جانے والے زائرین کیلئے فول پروف پالیسی مرتب کی گئی ہے جسکے تحت صرف رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز ہی زیارات پر بھجوا سکیں گے جبکہ زائرین کی باقاعدہ انشورنش بھی کی جائیگی اور زائرین کا مکمل ریکارڈ مرتب کیاجائیگا۔ ذرائع کے مطابق پالیسی منظور ہونے کی صورت میں ایران و عراق میں دفاتر بنائے جائیں گے جہاں زائرین کو رہنمائی فراہم کی جائیگی اورزیارات پر جانے والوں کوپاکستانی پرچم کی صورت میں شناختی لاکٹ دیاجائیگا۔ ذرائع کے مطابق بذریعہ سڑک جانے والے زائرین کو پاکستان میں سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ پاکستان سمیت ایران اور عرا ق میں رہائش گاہیں بھی دی جائیں گی۔ زائرین کو ٹرانسپورٹ اورکھانے کی فراہمی بھی ٹور آپریٹرزکے ذمہ ہوگی ، کسی بھی حادثے کی صورت میں مالی معاوضہ دیاجائیگا، پالیسی منظور ہونے کے بعد ٹور آپریٹرز کی رجسٹریشن کی جائیگی اور زائرین کی شکایات کاازالہ کیاجائیگا ،شکایات کی صورت میں ٹور آپریٹرز کوجرمانہ بھی کیا جاسکے گا ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

’جاؤ بھائی جان چھوڑو شہر کی‘، چیف جسٹس کا میئر کراچی سے مکالمہ

Read Next

وزیرخارجہ شاہ محمود سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کی ملاقات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے