• اکتوبر 31, 2020

ایران نے متحدہ عرب امارات کا بحری جہاز قبضے میں لے لیا، عملہ بھی زیرحراست

ایران نے متحدہ عرب امارات کا بحری جہاز قبضے میں لے کر عملے کو بھی حراست میں لے لیا۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کوسٹ گارڈ نے ایران کے دو مچھیروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور اسی روز ایران نے متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز کو بھی قبضے میں لے لیا۔ ایرانی حکام نے الزام عائد کیا ہےکہ متحدہ عرب امارات کی رجسٹرڈ شپ نے ایران کی بحری حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ پیر کے روز یو اے ای کی کوسٹ کارڈ کی کشتی سے کئی ایرانی کشتیوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 ایرانی مچھیرے ہلاک ہوئے، واقعے کے بعد یو اے ای کی شپ کو قبضے میں لیا گیا۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایرانی کی بحری حدود میں غیر قانونی نقل و حرکت پر بارڈر گارڈ نے یو اے ای کے بحری جہاز کو قبضے میں لے کر اس کے عملے کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کوسٹ گارڈ کی فائرنگ سے دو ایرانی مچھیروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ایک خط کے ذریعے امداد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ واقعے پر ایران نے تہران میں موجود متحدہ عرب امارات کے سفارتی حکام کو بھی طلب کیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سعودی عرب پر کیا جانے والا ڈرون حملہ ناکام

Read Next

ٹرمپ نے جوبائیڈن کو امریکا کیلئے ڈراؤنا خواب قرار دیدیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے