• اکتوبر 23, 2020

ایران نے عالمی ایٹمی ایجنسی کو دو مشتبہ جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دیدی

تہران: ایران نے عالمی ایٹمی توانائی کو دو مشتبہ جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دے دی۔

اس سے قبل ایران نے عالمی ادارے کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا، ایران کا موقف تھا کہ اسرائیل کے جھوٹے دعووں کی بنیاد پر ایران سے سوال پوچھنا مناسب نہیں، آئی اے ای اے کی 16 رپورٹس ثبوت ہیں کہ ایران نے جوہری معاہدے پر مکمل عمل کیا۔ امریکہ کی جانب سے ایران پر اسلحے کے حصول سے متعلق پابندیوں کی کوششوں کے سبب بھی معائنے کا معاملہ کھٹائی میں پڑا ہوا تھا تاہم برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے امریکی کوششوں کی مخالفت کے بعد ایران نے اپنے موقف میں لچک لاتے ہوئے ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کروانے کی حامی بھری ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حکومت نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہی ہے: شہباز شریف

Read Next

https://www.youtube.com/watch?v=fFyuE5si8Ro

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے