• مارچ 5, 2021

ایرانی فوجی مشقوں میں بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

ایرانی فوج کی جانب سے مشقوں کے دوران جنگی ڈرونز اور بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق جمعہ 15 جنوری کو پاسداران انقلاب کی فوجی مشقوں کے دوران زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں اور ملک کے اندر تیار کیے جانے والے فوجی ڈرونز کی جانچ پڑتال کی گئی۔ مشقوں کے دوران بیلسٹک میزائلوں اور جنگی ڈرونز نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایران کی یہ فوجی مشقیں وسطی صحرائی علاقے میں ہو رہی ہیں۔ مشقوں کے دوران انقلابی گارڈز کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلمانی بھی موجود رہے، جنہوں نے مشقوں کا معائنہ کیا۔ ایران کی بحری فوج نے اس دوران کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ کیا۔ ایران کی جانب سے ان فوجی مشقوں کا آغاز رواں ماہ کے آغاز میں ہوا۔ مشقوں کا مقصد مقامی طور پر تیار کردہ ڈرونز کے تجربات ہیں۔ سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق مشقوں میں ایران کے بمبار ڈرونز نے فرضی دشمن کے میزائل دفاعی نظام پر ہر جانب سے حملہ کر کے اسے مکمل طور پر تباہ کیا۔ ٹی وی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی اقسام کے بیلسٹک میزائلوں نے بھی کامیابی سے اپنے مقررہ اہداف کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن 20 جنوری کو اپنا عہدہ سنبھال رہے ہیں۔ بائیڈن یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران جوہری معاہدے کی شرائط پر سختی سے عمل کرتا ہے اور اپنی جوہری سرگرمیاں مقررہ حد تک کم کر دیتا ہے تو امریکہ جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہو سکتا ہے اور ایران پر عائد پابندیاں نرم کر سکتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

افغانستان کے 4 صوبوں میں دھماکے

Read Next

نواز شریف کے بیانیہ ن لیگ میں درارڑڈال رہا ہے،غلام سرور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے