• اکتوبر 19, 2021

ایجنٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، چیئر مین نادرا کی ایف آئی اے سے رابطے کی ہدایت

کراچی: چیئرمین نادرا طارق ملک نے افسران کو کراچی کے مختلف نادرا دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن سے متعلق ایف آئی اے سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

کراچی دورے کے موقع پر چیئرمین نادرا نے میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد،میگا سینٹر سیمنس چورنگی،عوامی مرکز، لیاقت آباد اور کلفٹن کے نادرا رجسٹریشن سینٹر کے آپریشنل اور انتظامی سمیت ہیومن ریسورس سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری ازالہ پر اقدامات کرنے کی ہدایات کی ساتھ ہی شہریوں کی آسانی کے لیئے 50 ڈیٹا انٹری آپریٹرز اور 15 ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی بھرتی کے احکامات بھی جاری کئے۔

طارق ملک نے نادرا دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن سے متعلق ایف آئی اے سے رابطہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

انہوں نے کہا کہ کی نادرا ر کلفٹن سینٹر میں جدید ترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،میگا سینٹرز کے دورے کے دوران طارق ملک نے نادرا سینٹرز آئے شہریوں کے مسائل بھی سنے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فلپائن کے ساحل سے سمندری طوفان ٹکرا گیا، 9 افراد ہلاک، 11 زخمی

Read Next

کیا خلائی مخلوق زمین سے رابطہ کرنا چاہتی ہے؟

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے