
لاہور:سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بیان کے معاملے پر سول لائنز پولیس سٹیشن میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی۔ پولیس نے قانونی مشاورت کیلئے درخواست لیگل ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دی۔ پولیس حکام نے کہا درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ادھر حکومت نے ایاز صادق کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ شبلی فراز نے کہا لیگی رہنما کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے، اب قانون اپنا راستہ لے گا، ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے، اس کی سزا ایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
0 Reviews