• نومبر 25, 2020

‘ایاز صادق کا بیان درست نہیں، پاکستان کی جیت کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی’

لاہور: شہباز گل نے کہا ہے کہ ایاز صادق کا بیان درست نہیں، پاکستان کی جیت کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی، اپوزیشن کے بیانات ملکی سلامتی کیلئے تباہ کن ہیں، لیگی رہنما نے اپنی وضاحت بھی غلط انداز میں کی۔ معاون خصوصی شہباز گل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایاز صادق کون ہیں یہ فیصلہ کرنیوالے کہ ابھی نندن واپس جائے گا یا نہیں، ابھی نندن کی واپسی کا فیصلہ حکومت وقت نے کرنا ہے، فیصلہ سازی کی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، آپ سے کوئی پوچھنے نہیں گیا تھا کہ ابھی نندن کو چھوڑ رہے ہیں، آپ کو صرف آگاہ کیا گیا کہ ابھی نندن کو واپس جانے دے رہے ہیں۔ شہباز گل کا کہنا تھا پاکستان مخالف بیانیے کو اسمبلی میں کھڑے ہو کر بہادری سے بیان کیا جاتا ہے، ایاز صادق کا بیانیہ بھارتی میڈیا میں لگاتار چل رہا ہے، ٹانگیں کانپتیں تو اگلے دن بھارت کے 2 جہاز نہ گراتے ؟ آپ کو پتا چل گیا کہ ٹانگیں کانپ رہی تھیں، آپ پاؤں پکڑ کر بیٹھے تھے ؟ آپ کی پاؤں پکڑنے کی عادت کیوں نہیں جاتی ؟ کیا آپ رومال پکڑ کر کھڑے تھے جو آپ کو پتا چل گیا عمران خان کو پسینہ آگیا؟۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حضورا کرمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے ظلم ختم کیا جاسکتا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

Read Next

لیگی رہنما کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے،اب قانون اپنا راستہ لے گا،شبلی فراز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے