• اکتوبر 16, 2021

ایئرپورٹ پر جو وقت لگا وہ روٹین ہے، شہریار آفریدی

شہریار آفریدی نے نیویارک ائیرپورٹ پر روک کر اسکریننگ کی خبر کو جھوٹ قرار دے دیا ہے۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ  کشمیر کا مقدمہ لڑنے اور بھارت کے جنگی جرائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے نیویارک پہنچا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر جو وقت لگا وہ روٹین ہے۔ ہر ملک کے رولز اینڈ ریگولیشن ہیں۔ جھوٹی خبروں سے کچھ نہیں ہونا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارت نواز لابی جعلی خبریں پھیلانے میں مصروف ہے، وزیراعظم کی قیادت میں جعلی خبروں کا سدباب کریں گے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہیں اسکریننگ کیلئے نیویارک کے ایئرپورٹ پر مختصر وقت کے لیے روکا گیا تھا لیکن بعد میں انہیں امریکا میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

شہریار آفریدی قطر ایئرلائنز کی پرواز کیو آر-0701 کے ذریعے رواں ہفتے نیو یارک پہنچے تھے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ شہریار آفریدی پہلی اسکریننگ میں امیگریشن حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے تھے جس پر انہیں دوسری اسکریننگ کے لیے روک دیا گیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ڈیڑھ کروڑ یا10کروڑ؟ شہباز شریف کی گھڑی کی قیمت پرنئی بحث

Read Next

پی سی بی نے کیوی کرکٹ بورڈ کی نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے کی پیشکش مسترد کر دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے