• اپریل 18, 2021

اہلیہ سے خوفزدہ رہتا ہوں: ہالی وڈ اداکار جارج کلونی کا اعتراف

آسکرز  ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکار جارج کلونی نے  اعتراف کیا ہےکہ وہ اپنی اہلیہ سے ڈرتے ہیں۔ جارج کلونی نے سلیبرٹی میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں اہلیہ سے خوفزدہ رہنے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کورونا وائرس کے دوران اپنی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نہ صرف اپنے بال کاٹے بلکہ بیٹے کے بالوں کی بھی کٹنگ کی۔ جارج کلونی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بال ہمیشہ خود کاٹتے ہیں کیونکہ ان کے بال تنکے کی طرح ہیں۔ہالی وڈ اداکار نے مزید کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کے بال نہیں کاٹے کیونکہ اگر میں ایسا کرتا تو مشکل میں پڑجاتا ، اگر میں نے اپنے بیٹے کے بالوں سے چھیڑچھاڑ کی تو وہ بڑھ جائیں گے لیکن اگر میں نے اپنی بیٹی کے بالوں کو چھوا تو میری بیوی مجھے مار ڈالے گی۔ خیال رہےکہ ہالی وڈ اداکار جارج کلونی نے انسانی حقوق کی نمایاں وکیل امل کلونی سے 2014 میں شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عروہ اور فرحان کی ایک ہی تقریب میں شرکت مگر دوری برقرار؟

Read Next

عائشہ عمر اداکاری کے بعد کاروباری دنیا میں قدم رکھنے کو تیار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے