• ستمبر 20, 2021

اگست میں سمندر پار پاکستانیوں نے 2 ارب 66 کروڑ ڈالر کی رقوم بھجوائیں: اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں سمندر پار پاکستانیوں نے 2 ارب 66 کروڑ ڈالر کی رقوم پاکستان بھیجیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چھ ماہ کے دوارن اوسط ترسیلات زر 2 ارب 70 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ گذشتہ پندرہ ماہ کے دوران اوسط ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 22-2021 کے پہلے دو ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں نے 5 ارب 36 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان ترسیل کیں جو گذشتہ مالی سال کے انہی دو ماہ کے مقابلے میں 10 فیصد زائد ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملک میں مسلح نہیں، نظریاتی دہشت گردی ہے، 22کروڑ عوام کو یرغمال بنا لیا گیا: سراج الحق

Read Next

عدالت نے صبا قمر اور بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے