• اکتوبر 30, 2020

اگر پاکستان بلیک لسٹ میں گیا تو بڑے بھیانک نتائج ہونگے، وزیر اطلاعات شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنی لیڈرشپ کو بچانے کے لیے فیٹف قانون سازی کی مخالفت کر رہی ہے۔ اگر پاکستان بلیک لسٹ میں گیا تو بڑے بھیانک نتائج ہونگے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بلیک لسٹ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اپوزیشن نے پاکستان کے خلاف ووٹ دیا۔ قانون سازی پر شور مچانے والوں کو اپنے ماضی کے کردار کا پتا ہے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم مشترکہ سیشن میں پاکستان کے مفاد میں فیصلہ کریں گے۔ ہم اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ حکومت کی بنیادی پالیسیوں کا محور عوام ہے۔ ہماری حکمت عملی میں نیک نیتی بھی شامل ہے۔ اسی نیک نیتی کی وجہ سے کورونا پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنے لیڈروں کے لیے این آر او چاہتی ہے۔ اپوزیشن کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں، ان کا ایک ہی مقصد حکومت فیل ہو جائے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی اور مشکل وقت ہے تاہم آنے والے دنوں میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔ وزیراعظم ملک کو مشکلات سے نکال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ چوری کی حساب نہ لو۔ ان کی 35 ترامیم کی ٹویٹ کیں تو انہیں بہت زیادہ تکلیف ہوئی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم روزانہ کراچی کی صورتحال پر بریفنگ لیتے ہیں، شہر قائد کے عوام اس وقت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، وہ جلد کراچی کا دورہ کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا امکان

Read Next

اسلام آباد ہائیکورٹ کا میاں‌ نواز شریف کو سرنڈر کرنے کا حکم، 10 ستمبر کو طلبی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے