• جولائی 28, 2021

اچھے اخلاق کے لوگ ظاہری اور باطنی خوبصورت ہوتے ہیں: شبنم مجید

لاہور:نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہا کہ اچھے اخلاق کے لوگ ظاہری او رباطنی طو رپر بڑے خوبصورت ہوتے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ اچھا اخلاق آپ کی پہچان بن جاتا ہے اور آپ کی عدم موجودگی میں بھی لوگ آپ کی تعریف کرتے ہیں ۔ایک انٹر ویو میں شبنم مجید نے کہا کہ صرف چہرے پر مسکراہٹ کا ہونا اچھا اخلاق نہیں ہوتا بلکہ آپ کسی کی غلط بات کو برداشت کر کے اس شخص سے اچھے طریقے سے پیش آئیں یہ اخلاق ہوتا ہے ، امیر غریب کی تمیز کئے بغیر سب کو برابر عز ت دیں یہ بہترین اخلاق ہے ۔

واضح رہے کہ گلوکارہ نےاپنے گانے  دل چیز ہے کیا  سے عالمی شہرت حاصل کی تھی،ان کا شمار لالی وڈ کی بہترین گلوکاراوں میں کیا جاتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ایس ایل 6 پلے آف مرحلہ، سلطانز آج اسلام آباد یونائیٹڈ، زلمی کراچی کنگز سے ٹکرائیں گے

Read Next

خاتون کو موبائل فون پر دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے