• نومبر 29, 2022

‘اپوزیشن کے پاس ووٹ مکمل ہوتے تو حکومت میں ہوتے، اب دائیں بائیں دیکھیں گے’

اسلام آباد:  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی اپنی صفوں میں یکسوئی نہیں، اپوزیشن کے پاس اگر ووٹ مکمل ہوتے تو حکومت میں ہوتے، یہ لوگ اب دائیں بائیں دیکھیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے 2018 کے انتخابات کے فوری بعد اپنی کارروائیوں کا آغاز کر دیا تھا، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو اسمبلی میں پہلی تقریر بھی جم کر نہیں کرنے دی، ان کے ارادے پہلے دن سے واضح دکھائی دے رہے تھے، ہمارے پاس ہر لحاظ سے دفاع کرنے کی صلاحیت موجود ہے، پی ڈی ایم کی اپنی صفوں کے اندر ابھی تک یکسوئی نہیں، البتہ تحریک عدم اعتماد ان کی قیادت کی خواہش اور ضرورت ہو سکتی ہے، یہ ان پر مقدمات کے دباؤ کا تقاضا بھی ہو سکتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کوئی منی لانڈرنگ کوئی کمیشن نہیں ،شہباز شریف سرخرو، مریم اورنگزیب

Read Next

‘اپوزیشن جو مرضی کر لے، حکومت کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔