• اکتوبر 24, 2020

اپوزیشن کے بجائے شیخ رشید اپنی وزارت کی کارکردگی پر توجہ دیں: رانا ثناء اللہ

لاہور:مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ دو سال میں کراچی سرکلر کی ایک اینٹ نہیں رکھی جاسکی آخر کب اس پہلے مرحلے کی اینٹ رکھی جائے گی، اس کا جواب دیں۔ اپوزیشن کے بجائے شیخ رشید اپنی وزارت کی کارکردگی پر توجہ دیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو آئینی طریقے سے آیا نہ ہو وہ آئینی مدت پوری نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے بجائے شیخ رشید اپنی وزارت کی کارکردگی پر توجہ دیں، آئے روز ریل حادثات اور ان میں اموات ہورہی، وہ ہر روز بیٹھ کر ایک ہی منصوبے کے بارے میں پریس کانفرنس کرتے ہیں، ہر ہفتے اسے پھر سے دوہراتے ہیں ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گوجرانوالہ: سلنڈر دھماکے سے دکان کی چھت گر گئی، تین افراد جاں بحق

Read Next

بنگلادیش کے دارالحکومت کی مسجد میں دھماکا، 16 نمازی شہید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے