• جولائی 31, 2021

اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گرزتے دن کے ساتھ عیاں ہورہی ہے،شبلی فراز

اسلام آباد: شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کل تک الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے آج، اس اِدارے کے حامی بن گئے ہیں، بار بار موقف بدلنا اور اپنے ہی بیانیے کی نفی کرنا اپوزیشن کی پہچان بن گیا ہے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ  چِت بھی میری ، پَٹ بھی میری ، اَنٹا میرے باپ کا ، اپوزیشن کیلئے وہی فیصلے قابلِ قبول ہے جو ان کی منشاء کے مطابق ہوں، الیکشن جیتے تو شفاف اور منصفانہ، ہار گئے تو دھاندلی کا واویلا، ثابت ہوا کہ عمران خان کے دور میں الیکشن کمیشن آزاد، خودمختار اور فعال ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اوگرا کی پٹرول 20 روپے 7 پیسے، ڈیزل 19 روپے 61 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز

Read Next

بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہا: شاہ محمود قریشی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے