• مئی 24, 2022

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا آئینی طریقے سے جواب دیں گے ، فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا آئینی طریقے سے جواب دیں گے ، تمام اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں اور اپوزیشن تحریک عدم اعتماد میں کبھی کامیاب نہیں ہو گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ، اس دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس ملاقات میں قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔ملاقات کے موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی اپنی صفوں کے اندر یکسوئی نہیں جب کہ ہمارے پاس اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت موجود ہے ، تمام اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں اور پی ٹی آئی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ، اس لیے ہم اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا آئینی طریقے سے جواب دیں گے اور اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں کبھی کامیابی نہیں ہو گی۔

قبل ازیں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے فضل الرحمان اور شہبازشریف کو وزیراعظم بننے کیلئے اہم مشورہ دے دیا ، فواد چوہدری کہتے ہیں کہ فضل الرحمان اور شہباز شریف اگر وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں تو نیند کی گولیاں کھالیں‘ زیادہ دیر تک سوئیں گے تو خواب میں وزیر اعظم بن جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کی سیاست میں کبھی سنجیدہ کردار ادا نہیں کر سکتے کیوں کہ شدت پسندوں کی اہمیت صرف جلسے جلوسوں تک ہوتی ہے ، پاکستان کی سیاست میں فضل الرحمان کا کردار ہمیشہ محدود ہی رہے گا کیوں کہ کوئی بھی ذمہ دار شخص اس طرح کی سیاسی قیادت کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حکومت کا پورے ملک میں ’کامیاب پاکستان پروگرام‘ شروع کرنے کا اعلان

Read Next

مشتعل جتھوں کو بے لگام نہیں چھوڑا جاسکتا: بلاول کی خانیوال واقعہ کی مذمت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے