• اکتوبر 22, 2021

اپوزیشن کا قومی اسمبلی اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج

اسلام آباد: اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کیا، اپوزیشن کے واک آؤٹ کے بعد اجلاس کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف اپوزیشن کا قومی اسمبلی میں شدید احتجاج، ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن اراکین پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کے خلاف پلے کارڈ اٹھائے ہوئے اپنی نشستوں پرکھڑے ہو گئے اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اپوزیشن کی نعرے بازی ، احتجاج اور ہنگامہ آرائی سے ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔ احتجاج کے دوران اپوزیشن اراکین نے اسپیکر ڈائس کا گھیرائو بھی کیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے اپوزیشن کے بائیکاٹ اور احتجاج پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔

اپوزیشن رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر بھی احتجاج کیا اور حکومت مخالف نعرے بازی کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Islam Ka Safar | Anam Naqvi | 01 October 2021 | A1Tv |

Read Next

وزیر صحت یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس، صوبہ بھرمیں ڈینگی صورتحال کا جائزہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے