• اکتوبر 22, 2021

اپوزیشن چاہتی ہے احتساب کا عمل چھوڑ کر آگے بڑھا جائے: فواد چودھری

اسلام آباد:  فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے احتساب کا عمل چھوڑ کر آگے بڑھا جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ کو شوگر ملز کیس میں 30 اکتوبر تک ضمانت ملی، مقدمے 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے ہیں، یہ صرف ان ہوشربا کرپشن کیسز میں سے صرف ایک کیس ہے، پھر کہا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی ہر وقت احتساب احتساب لگی رہتی ہے۔

 دوسری جانب مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف پر الزام لگا کر مافیا کو دیئے این آر او سے نظر نہیں ہٹاسکتے، بیانات اور ٹویٹس کے ذریعے الزامات لگانے کا وقت ختم ہوگیا، لندن کورٹ کے طمانچے کی گونج پوری دنیا نے سنی، عدالتوں نے شہباز شریف کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Interesting News | A1 Tv | 09 October 2021

Read Next

بیانات اور ٹویٹس کے ذریعے الزامات لگانے کا وقت ختم ہوگیا: مریم اورنگزیب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے