• جنوری 28, 2022

‘اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری رویئے کا مظاہرہ کیا’

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری رویئے کا مظاہرہ کیا، ناکام ترین اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا شور مچانا ان کی فرسٹریشن کو ظاہر کرتا ہے، شور مچا کر اپوزیشن عناصر نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا، نااہل اپوزیشن صرف پوائنٹ سکورنگ کی کوشش میں مصروف ہے، اپوزیشن جماعتوں کا غیر جمہوری رویہ قابل مذمت ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہوا ہے اور یہ آئندہ بھی روتے رہیں گےِ، فنانس ترمیمی بل کے ذریعے عام آدمی پر بوجھ نہیں ڈالا گیا، اپوزیشن کا کام صرف عوام کو گمراہ کرنا رہ گیا، سیاسی بیروز گار فرسٹریشن کا شکار ہیں اور صرف پراپیگنڈا کر رہے ہیں، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے، جھوٹ کی سیاست کا وقت گزر گیا، اب تبدیلی کا دور ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایوان میں دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ مل کر تبدیلی لے کر آ یں گے: حمزہ شہباز

Read Next

منافع خوروں کیخلاف ایکشن: گورنر پنجاب نے ترامیمی آرڈننس پر دستخط کر دیئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے