• مئی 23, 2022

اپوزیشن نے غیر معمولی حالات میں بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور:  وزیراعلیٰ عثمان بزدر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے غیر معمولی حالات میں بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا، وقت نے ثابت کیا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو یاد رکھنا چاہیئے دکھی انسانیت کی خدمت خالی تقریروں سے نہیں ہوتی، اپوزیشن رہنماؤں نے ساڑھے 3 برس کے دوران صرف نعرے لگائے، عوام اپوزیشن کے ان سیاست دانوں کی منفی سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں، بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں قوم کوتقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اپنی تمام توانائی صرف زبانی جمع خرچ پر صرف کی ہے، عوام کی خدمت کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے، تحریک انصاف کی قیادت غریب عوام کا درد سمجھتی ہے۔

حکومت نے بروقت فیصلے کئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اداکاری کا شوق تھا، قسمت میں رائٹر بننا لکھا تھا: سید نور

Read Next

پوری کوشش ہے حکومت گھر چلی جائے: شہباز شریف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے