• فروری 28, 2021

اپوزیشن لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،گورنر پنجاب

لاہور : گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ، یہ لوگ جلسے کر کر کے تھک جائے گی مگرحکومت قائم رہے گی۔تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے صوبائی وزیر محمود الرشید کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چوہدری محمد سرور نے کہا کہ 31 جنوری بھی گزر جائے گی پی ڈی ایم کے استعفے نہیں آئیں گے ، یہ لوگ جلسے کر کر کے تھک جائیں گے، مگرحکومت قائم رہے گی۔ گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کب اور کہاں ہونا ہے اپوزیشن میں اس پر واضح تقسیم ہے، اپوزیشن لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، جلسوں اوراحتجاج سے حکومت ختم ہونے والی نہیں۔انھوں نے کہا کہ احتساب کو بریک لگوانے کا اپوزیشن کا پلان ناکام ہوگا ، قانون کی حکمرانی اور احتساب سے پیچھےنہیں ہٹیں گے ، پی ڈی ایم جماعتوں کے انتشار کے ایجنڈے کو عوام نے مسترد کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھتا رہے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شہر قائد کیلئے 1100 ارب کے ترقیاتی منصبوے: وفاق اور سندھ کی بیٹھک آج ہوگی

Read Next

سیاہ زیتون کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے