• مئی 25, 2022

اپوزیشن عدم اعتماد کےبندے نہیں لاسکتی ،لانے ہوتے تو بہت پہلے لے آتے ،شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد کےبندے نہیں لاسکتی ،لانے ہوتے تو  ساڑھے تین سال  پہلے لے آتے ،عدم اعتماد کاشوق پورا کریں ، 50دن میں آ پ کو پتہ لگ جائے گا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئندہ 50روز پاکستانی سیاست کے لیے اہم ہیں۔ اس کے بعد  عمرا ن خان سرخرو ہوں گے ۔ چودھری شجاعت منجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔ ہمارے اتحادی ہی ملاقاتیں کررہے ہیں اس میں کوئی مسئلہ نہیں۔

انہوں نے  کہا ہے کہیہ سارے ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں۔  23 مارچ کو بھی اپوزیشن والے آتے نظر نہیں آرہے ۔فضل الرحمان کی سیاست مختلف، پیپلزپارٹی اورن لیگ کی مختلف ہے۔اپوزیشن کے راستے جدا ہیں، ہمارے اتحادیوں سے مدد مانگ رہے ہیں۔اپوزیشن اپنی چارپائی کے نیچے  جھاڑو دے،  اپنے بندے پورے کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس موثر ہتھیار دیانت داری کا ہے،اپوزیشن کےپیٹ میں مروڑاٹھ رہےہیں۔۔اس وقت سب سے مضبوط کیس شہبازشریف اور حمزہ شہباز کا ہے شہبازشریف،نوازشریف سےزیادہ کرپٹ ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فیصل واؤڈا کی نااہلی  کا فیصلہ پی ٹی آئی کے لیے دھچکا نہیں۔ فیصل واؤڈا کی نااہلی پر سپریم کورٹ جائیں گے

انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادکشمیراوربلوچستان میں وراثتی سرٹیفکیٹ دینےجارہےہیں۔نادرا اور پاسپورٹ، سروسز کو بڑھانے جارہے ہیں۔رینجرز اور ایف سی کی تنخواہوں میں 15فیصد مارچ سے اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ 14فروری کو چینی وزیرداخلہ آرہے ہیں۔عمران خان 22سال بعد روس کا دورہ کریں گے۔23سال بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم  پاکستان آرہی ہے  یہاں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

Read Previous

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات : دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے کافیصلہ معطل

Read Next

حماس پر تنقید، کویت میں یہودی اداکارہ گال گدوت کی فلم پر پابندی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے