• دسمبر 1, 2021

‘اپوزیشن صرف ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے، سیاسی مخالفین کی ٹرین چھوٹ چکی’

اسلام آباد: شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن صرف ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے، پی ڈی ایم کے تینوں اجلاس بے نتیجہ رہے، سیاسی مخالفین کی ٹرین چھوٹ چکی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمی سے ہمیں نالائق اپوزیشن ملی، فضل الرحمان اسلام آباد آئے تو اس وقت احتجاج کا وقت تھا، اب اپوزیشن کی ٹرین چھوٹ چکی ہے، یہ اب میڈیا، میڈیا اور ویڈیو، ویڈیو کھیل رہے ہیں، مہنگائی ملک لوٹنے والوں کے باعث ہے، انہیں اس کی سزا ملنی چاہیے، عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پی ڈی ایم کا پشاور میں جلسہ دیکھا، پی ڈی ایم کے تلوں میں تیل نہیں، فضل الرحمان پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنیوالا، اگر میں پشاور میں جلسہ کروں تو پی ڈی ایم سے بڑا جلسہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ایم پر بننے والا کمیشن الیکشن کمیشن سے معاملات طے کرے گا، اگلی ووٹنگ لسٹ میں ووٹرز کی تصویر چھپے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فیروزوالہ میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق

Read Next

بتایا جائے سزا دینے والے جملے ثاقب نثار کی کس تقریر کے ہیں؟ مریم نواز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے