• مئی 24, 2022

اپوزیشن رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں: عثمان بزدار

لاہور:  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، عوام جانتے ہیں ماضی میں انہی جماعتوں نے معیشت کو تباہ و برباد کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن عناصر نے ثابت کیا ہے کہ ان کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں اور نہ ہی اُنہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار ہے، عوام جانتے ہیں کہ ماضی میں انہیں جماعتوں نے معیشت کو تباہ و برباد کیا، مسترد شدہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو یاد رکھنا چاہیے کہ دکھی انسانیت کی خدمت خالی تقریروں سے نہیں ہوتی، عوام ان سیاست دانوں کی منفی سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں، اپوزیشن نے اپنی تمام توانائی صرف زبانی جمع خرچ پر صرف کی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور: شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی، اسپتال منتقل

Read Next

Headlines | 19 February 2022 | A1 TV

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے