• نومبر 30, 2020

اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار ہیں،عثمان بزدار

لاہور:وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو کوئی سمجھ بوجھ نہیں، غیر فطری اپوزیشن اتحاد کی شکست و ریخت کا آغاز ہو چکا ہے۔  عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار ہیں، قومی مفادات کو نقصان پہنچانےکی کوشش کرنے والے عناصر عقل و دانش سے عاری ہیں، اپوزیشن اتحاد کے پاؤں اکھڑ گئے، اب بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں، سیاست وقار اور متانت کا نام ہے، بد تہذیبی کی سیاست نہیں چلے گی، پاکستان کے ادارے ہمارا وقار ہیں، اداروں کی عزت و احترام پر حرف نہیں آنے دیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کیسز میں اضافہ:پنجاب حکومت کا متعدد مقامات پر مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون

Read Next

ترکی میں زلزلے سے تباہی،جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 81 ہوگئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے