• جنوری 28, 2022

اپوزیشن جماعتوں کا قومی ایشوز پر سیاست کرنا بے حسی اور سنگدلی: عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا قومی ایشوز پر سیاست کرنا بے حسی اور سنگدلی ہے، دکھی انسانیت کو تنہاء چھوڑ کر سیاست کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو اپوزیشن بھی وہ ملی جسے قومی مفادات کا شعور ہے نہ ادراک، اپوزیشن جماعتوں نے پہلے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی، پھر ان عناصر نے کورونا، ڈینگی اور مری واقعہ پر سیاست چمکانے کی کوشش کی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں مخالفت برائے مخالفت میں انسانی زندگیوں پر بھی پوائنٹ سکورنگ کرنے سے باز نہیں آئیں، اپوزیشن کے رہنماؤں کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے، قوم کی تائید سے اپوزیشن کو ہر موقع پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، آج ایک بار پھر اپوزیشن کو شکست ہوگی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چاند پر موجود پراسرار جھونپڑی کا راز فاش ہو گیا

Read Next

اسلام آباد ہائیکورٹ: سانحہ مری پر این ڈی ایم اے حکام فوری طلب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے