• ستمبر 23, 2021

اپوزیشن انتخابی اصلاحات کی مخالفت کر کے دھاندلی کو سپورٹ کریگی: گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کی مخالفت کر کے دھاندلی کو سپورٹ کرے گی، وزیراعظم عمران خان ملک میں آئندہ انتخابات کو مکمل طور شفاف بنانا چاہتے ہیں۔

گورنر پنجاب سے ایم این اے نواب شیر وسیر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے، سیاسی مخالفین اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے میں بھی رکاوٹ بن رہے ہیں، اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔

چودھری سرور نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومت کے سیاسی مخالفین ہر معاملے میں روڑے اٹکانے کی سیاست کر رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشق ‘دوستریم تھری’ کی افتتاحی تقریب

Read Next

پاکستان براہ راست افغانستان کے کسی مسئلے میں ملوث نہیں: شیخ رشید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے