• جولائی 28, 2021

اپوزیشن اراکین کیخلاف مقدمات واپس لینے کے لائحہ عمل کا آغاز ہوگیا: لیاقت شاہوانی

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اراکین کے خلاف مقدمہ واپس لینے کے لیے قانونی عمل کا آغاز ہو چکا، حکومت سیاسی تناؤ ختم کر کے عوام کے فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہتی ہے۔

لیاقت شاہوانی کا مزید کہنا ہے کہ قانون کے تحت مقدمہ واپس لینے کے لیے چیف سیکریٹری وزیر اعلیٰ بلوچستان کو سمری بھیجیں گے، سمری پر وزیر اعلیٰ کے دستخط کے بعد مقدمہ واپس ہو جائے گا۔ بلوچستان حکومت مفاہمت اور رواداری کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، حکومت تمام توجہ عوامی فلاح و بہبود پر مرکوز رکھنا چاہتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس ترمیمی بل 2021 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا

Read Next

کورونا کی تیسری لہر سے مزید 27 جانیں چلی گئیں، 979 نئے مریضوں کا اضافہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے