• جولائی 28, 2021

اپوزیشن آزاد کشمیر میں بھی ناکام ہو گی، عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے: پی ٹی آئی رہنما

لاہور:  پی ٹی آئی رہنماؤں سینیٹر فیصل جاوید اور شہباز گل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن آزاد کشمیر میں بھی ناکام ہو گی، وزیراعظم عمران خان کا جینا مرنا اپنے ملک میں ہے ۔

سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا سب کچھ ملک سے باہر ہے ۔ان کی جائیدادیں ،کاروبار اور اکاؤنٹس ملک سے باہر ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس رونے کے سوا کچھ نہیں بچا۔ اپوزیشن اب آزاد کشمیر میں عوام کو اکٹھا کر کے این آر او کا کوئی رستہ نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن عمران خان ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آزاد کشمیر میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر، ضلع پونچھ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

Read Next

سندھ میں سرکاری نوکریوں کی بندر بانٹ جاری، معاملہ عدالت لے جائیں گے: حلیم عادل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے