• اکتوبر 25, 2020

اپنے ہوم میچز پاکستان میں کھیلیں گے یا نہیں کھیلیں گے: چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسانی مانی نے کہا ہے کہ اپنے ہوم میچز پاکستان میں کھیلیں گے یا نہیں کھیلیں گے۔

برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں احسان مانی کا کہنا تھا کہ  سال 2022 میں انگلینڈ کے دورہ پاکستان نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں لگتا،  پاکستان اب ایک محفوظ ملک ہے اور یہاں  کا دورہ کرنے والی ٹیموں کو سربراہ مملکت جتنی سیکیورٹی دیتے ہیں۔

احسان مانی نے کہا کہ ہماری ہوم سیریز اب کبھی نیوٹرل مقام پر نہیں ہو گی، اپنے ہوم میچز پاکستان میں کھیلیں گے یا نہیں کھیلیں گے، ایم سی سی کی ٹیم نے یہاں گالف کھیلی، تاریخی مقامات اور ریسٹورنٹس بھی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب 2 سال بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئے گی تو حالات اور بھی بہتر ہوجائیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

News Headlines | 12:00 PM | 07 August 2020 | A1 News

Read Next

کشمیر کے مستقبل کے فیصلے کا حق صرف کشمیری عوام کو حاصل ہے، گاندھی کا 1947 میں تاریخی بیان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے