• ستمبر 23, 2021

اپنے شوہر کیساتھ محبت سے بادشاہ والا سلوک کریں: متھیرا

لاہور: اداکارہ و میزبان متھیرا نے اداکارہ صدف کنول کے شوہر سے متعلق بیان پر تبصرے کے بعد ایک سٹوری شیئر کر دی، ان کا خواتین سے کہنا تھا کہ اپنے شوہر کے ساتھ محبت سے بادشاہ والا سلوک کریں۔

 رپورٹ کے مطابق متھیرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے سوالیہ پیغام شیئر کیا۔متھیرا کی جانب سے انسٹاگرام سٹوری شیئر کی گئی جس پر لکھا تھا کہ اپنے شوہر کے ساتھ محبت سے بادشاہ والا سلوک کریں وہ بھی آپ کو محبت سے ملکہ والی عزت دے گا۔

میزبان نے اپنی سٹوری کے پیغام کے نیچے سوشل میڈیا صارفین کو صحیح یا غلط میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا آپشن بھی دیا۔اداکارہ کی سٹوری میں مزید درج تھا کہ ہمارے معاشرے میں کئی جگہ مرد اپنے لیے بادشاہ جیسے سلوک کی خواہش رکھتا ہے لیکن وہ اپنی ملکہ کے ساتھ ویسا ہی سلوک روا رکھنا بھول جاتا ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فیمنزم پر رد عمل، اداکارہ صدف کنول کے سوشل میڈیا پر چرچے

Read Next

ملتان: درجنوں تھانوں اور ہزاروں پولیس اہلکاروں کے باوجود جرائم کی شرح عروج پر پہنچ گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے