
لاہور: اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ذاتی تسکین کے لئے دوسروں پر تنقید کرنا انتہائی غلط عمل ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر منفی خبریں پھیلانے والوں کیلئے صرف دعا ہی کی جا سکتی ہے، جو لوگ اپنی تسکین کیلئے دوسروں کو دکھ دیتے ہیں انہیں ایک نہ ایک دن حساب دینا پڑتا ہے۔
ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ فنکار پبلک پراپرٹی ہوتا ہے لیکن فنکار کی نجی زندگی بھی ہوتی ہے، ان کا بھی ایک خاندان ہوتا ہے، عزیز و اقارب اور دوست ہوتے ہیں۔
نہ جانے کیوں لوگ سوشل میڈیا کو دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اپنی تسکین کیلئے دوسروں کے بارے میں منفی رائے کا اظہار کرے، مثبت تنقید اور منفی رائے میں بڑا فرق ہوتا ہے اور لوگ اس سے بخوبی آگاہ ہیں۔
Tags: 92 news 92 news headlines 92 news today 92 news urdu a1 tv a1 tv entertainment a1tv a1tv pakistan breakin news breaking news entertaiment news entertainment a1 tv Entertainment News latest news news news update news updates o tv news pakistan news پاکستان