• اکتوبر 26, 2020

اپنی بات پر قائم ہوں ن لیگ میں ش لیگ نکلے گی،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

لاہور:شیخ رشید نے کہا ہے کہ سی پیک کیخلاف سازش ہورہی ہے،نواز شریف کی سیاست کا محور صرف اپنی ذات ہے گٹھ جوڑ لندن میں ہورہا ہے،لندن میں بیٹھ کر سی پیک کیخلاف سازش ہو رہی ہیں مولانا فضل الرحمان سے کہتا ہوں بچو،پہلے انہوں نے آپ  کو استعمال کیا اب آپ ان کو استعمال کریں شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بات پر قائم ہوں کہ ن لیگ میں ش لیگ نکلے گی، نواز شریف کی سیاست کا محور صرف اپنی ذات ہے، اداروں کیخلاف نواز شریف کے رویے کی ایک تاریخ ہے نواز شریف نے قومی اداروں کیخلاف اعلان جنگ کیا جنیجو کے پیٹ میں چھرا نواز شریف نے مارا،مریم نواز بتائیں ان کے والد شدید بیمار تھے ،ہسپتال کیوں نہیں گئے،مریم نواز کو خاتون ہونے کی وجہ سے استشنیٰ حاصل ہے ،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہےشیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ پاکستان فوج کیخلاف نہیں ہوسکتا،نواز شریف تیاری کریں،فضل الرحمان آپ کو انہوں نے بہت استعمال کیا اب آپ ان کو استعمال کریں،، یہی ایف اے ٹی ایف قوانین میں 34 ترامیم چاہتے تھے، یہ بارگین کر رہے تھے، اس میں بہت سے اور بھی لوگ شامل ہیں، آپ کی عدالتوں میں پیشی کا وقت ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا نواز شریف نے بینظیر بھٹو کی کردار کشی کی، آپ دوسرے ملک سے مودی اور جندال کو فون کرتے تھے، جسٹس سجاد کی عدالت پر حملے کیلئے لاہور سے بسیں بھر کر لائی گئیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکی ڈالر ایک روپیہ سستا ہوگیا

Read Next

ن لیگ “سازشی لیگ”بن چکی ہے،معاون خصوصی شہباز گل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے