• اکتوبر 26, 2021

اٹلی کے شہر میلان میں چھوٹا طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا، 8 افراد ہلاک

میلان: اٹلی کے شہر میلان میں ایک چھوٹا طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا، حادثے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق طیارہ جس عمارت سے ٹکرایا وہ مرمت کے باعث خالی تھی، حادثے میں طیارے میں سوار چھ مسافر اور دو پائلٹ ہلاک ہو گئے، طیارہ گرنے سے قریب کھڑی گاڑیوں کو آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سول ایوی ایشن حکام اور ریسکیو اہکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، فائر فائٹرز نے تھوڑی جدوجہد کے بعد آگ بجھا دی۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وہ معاشرہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا جہاں آئین اور قانون کی بالادستی نہ ہو: مریم اونگزیب

Read Next

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے