• اکتوبر 30, 2020

اٹلی نے پاکستانی ورکرز کیلئے ورک ویزا کی اجازت دے دی

روم:پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ اٹلی نے پاکستانی ورکرز کے لئے ورک ویزا کی اجازت دے دی ہے۔ رواں سال 30 ہزار سے زائد ورک ویزا کا اجرا کیا جائے گا۔ پاکستانی سفیر جوہر سلیم کا کہنا تھا کہ اس پیشکش سے زراعت، سیاحت، تعمیراتی اور فریٹ کے شعبے سے منسلک لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستانی ورکرز اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ جوہر سلیم کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال میں اٹلی سے 142 ملین ڈالرز بطور ترسیلات زر بھیجے گئے۔ اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کا بھی مطالبہ تھا کہ پاکستانی ورکرز کو ویزا دیا جائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیر اعظم عمران خان کی غریب ممالک کو ریلیف دینے کی عالمی اپیل کے ثمرات سانے آنے لگے

Read Next

کنڑول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی،پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے