• ستمبر 19, 2021

آواز کے اشارے پر کرتب دکھانے والا چوپایہ روبوٹ

نیویارک: بوسٹن ڈائنامکس کے اٹلس روبوٹ بہت مہنگے ہیں لیکن اسی طرح کا چھوٹا پالتو چوپایا روبوٹ بنایا گیا ہےجو مصنوعی ذہانت سے سیکھتا ہے اور آواز کے اشارے پر حکم بجالاتا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق بچے اس سے ٹیکنالوجی اور سائنس کے سبق سیکھ سکتے ہیں تو بڑے اسے دیکھ کر محظوظ ہوسکتے ہیں۔ روبوٹ دیکھنے میں کتے جیسا لگتا ہے لیکن اس سے بھی کہیں بڑھ کرہے ۔ آواز سن کر یہ احکامات بجالاتا ہے اور 12 درجے کے تحت یہ گھوم پھرسکتا ہے ۔

اس کا پورا نام ایکس گو مِنی ہے جو آپ کی دفتری میزپر آرام سے بیٹھا رہتا ہے ۔اسے ہموار رکھنے کیلئے آئی ایم یو پوسچر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اگر آپ کو پروگرامنگ آتی ہے تو آپ اس روبوٹ کو مزید کرتب سکھاسکتے ہیں یہ صوتی اور بصری اشاروں کو سمجھ سکتا ہے ۔

اس کی مزید خاصیت کہ یہ رنگوں کو پہچانتا ہے اور کیو آر کوڈز کو بھی جانتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے اطلاقات اور کرتب کی فہرست بہت طویل ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بلاول بھٹو نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا مجوزہ بل مسترد کر دیا

Read Next

کورونا کا زور: مزید 101 افراد جان سے گئے، 24 گھنٹے میں 3559 نئے مریض

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے