
لاہور:ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے اداکار داور محمود سے شادی کی خبروں کی تردید کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ افواہیں پھیلانا بند کریں اور میرا آنے والا تھیٹر ڈرامہ ان کہی دیکھیں، سوشل میڈیا پر انہوں نے داور محمود کے ہمراہ بیٹھے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں نے اپنی شادی کی افواہوں پر وضاحت دی۔ ویڈیو میں داور محمود کو جذباتی انداز میں شادی کی خبریں پھیلانے والے افراد پر غصہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے اداکارہ آمنہ الیاس اور داور محمود کے مابین شادی کی افواہیں پھیلائی گئی تھیں کہ دونوں نے خاموشی سے شادی کر لی ہے جس کی دونوں اداکاروں نے اب باضابطہ تردید جاری کر دی ہے۔
0 Reviews