• دسمبر 5, 2021

آصف علی کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیدیا گیا

لاہور: ٹی 20ورلڈ کپ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم جارحانہ بیٹر آصف علی نے میگا ایونٹ کے دوران ہی بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا اوران کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ برائے اکتوبر کا اعلان کیا گیا جس کا ایوارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بلے باز آصف علی کو دیا گیا۔

آصف علی کو ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی پر پلئر أف دی منتھ قرار دیا گیاہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کے لئے3 کھلاڑی نامزد کئے گئے تھے جن میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ، پاکستان کے آصف علی اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے کا نام شامل تھا۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی نے افغانستان کے خلاف 4 گیندوں پر 4چھکے لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا جس کے بعد ان کے پوری دنیا میں چرچے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ پہلے سیمی فائنل میں آج ٹکرائیں گے

Read Next

ٹی 20ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی،کوہلی کی کپتانی کے بعد بھارتی ٹیم سے بھی چھٹی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے