• جنوری 27, 2023

آسٹریلین اوپن : آرینا سبالینکا اور کیرولینا کوارٹر فائنل میں داخل

میلبورن : بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار آرینا سبالینکا اور جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیرولینا پالیسکووا اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ، خواتین کے سنگلز مقابلوں کے چوتھے راؤنڈ میں عالمی نمبر 5 بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار آرینا سبالینکا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سوئس ٹینس کھلاری بلیندا بنکک کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 2-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔

ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف چینی کھلاڑی شوائی ژینگ کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

دوسری جانب چینی ٹینس سٹار شوائی ژینگ پری کوارٹر فائنل میچ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

انگلش پریمیئر لیگ : مانچسٹر سٹی اور آرسنل اپنے میچز میں کامیاب

Read Next

شوبز انڈسٹری میں کام نہیں کروں گی: علیزے فاطمہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔