
سڈنی: آسٹریلوی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان ٹم پین نےاستعفیٰ دے دیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق غیراخلاقی میسجزاسکینڈل ٹیم پین کے استعفیٰ کی وجہ بنا، سابق کپتان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ یہ مشکل فیصلہ تھا لیکن میری فیملی اور کرکٹ کیلئے یہی بہتر ہے۔ 2017 میں میری جانب سے کی جانے والی حرکت آسٹریلین کپتان کے شان شایان نہیں ہے، میں اپنی بیوی، فیملی اور ٹیم سے ہر تکلیف کے لیے معافی مانگتا ہوں، کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے بھی معذرت خواہ ہوں۔
0 Reviews
Tags: 3pm headlines today 92 News Hd 92 news headlines today 92 news live today 92 news live youtube today