• اکتوبر 19, 2021

آسٹریلیا میں 5.9 شدت کا زلزلہ، لوگ گھبرا کر سڑکوں پر نکل آئے

میلبرن: آسٹریلیا میں زلزلے سے گھبرا کر لوگ سڑکوں پر آ گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی، آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے درودیوار ہل گئے، کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، حکام نے صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی۔

زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ لوگ خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئے، وزیراعظم سکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بلوچستان میں تعلیم کا شعبہ مسائلستان بن چکا، اساتذہ کی کمی اور جدید سہولیات کا فقدان

Read Next

جولائی، اگست میں مشینری کی درآمد 40 فیصد بڑھ گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے