• مئی 25, 2022

آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان:ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ آج سےشروع ہوگا

دورہ آسٹریلیا سے قبل قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج سے کراچی میں شروع ہوگا۔

آسٹریلیا کیخلاف قومی اسکواڈ میں شامل دستیاب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج سے کراچی میں شروع ہورہا ہے، جس میں اظہرعلی، فواد عالم، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور سعود شکیل شرکت کریں گے، ریزرو کھلاڑی یاسر شاہ اور محمد عباس بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے، لیگ اسپنر زاہد محمود اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شمولیت کے باعث حصہ نہیں لیں گے۔

فاسٹ بولر عرفان اللہ نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث رپورٹ نہیں کیا، ان کی جگہ قومی انڈر 19 پیسر محمد ذیشان کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی کیمپ 22 فروری تک جاری رہے گا، سابق ٹیسٹ کپتان محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے،پی ایس ایل 7 میں شریک کرکٹرز کیمپ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

تربیتی کیمپ کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی جبکہ کیورٹرز نے مشقوں کے لیے5 پچز بھی تیار کی ہیں، سپورٹنگ پچز بولرز اور بیٹسمینوں کے لیے یکساں طور پر معاون ہوں گی۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 21 رکنی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کا اعلان کیا جاچکا ہے، جس میں 5 ریزرو کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا شیڈول پہلا ٹیسٹ میں 4 مارچ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

Read Previous

محکمہ صحت پنجاب کےافسران کوتبادلوں کیلئےجعلی فون کالز

Read Next

کورونا مزید 33 افراد کی جان لے گیا، چوبیس گھنٹے کے دوران 2400 نئے مریض

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے