• جنوری 28, 2022

آسٹریلوی سیکیورٹی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ، ڈریسنگ روم، گراونڈ کا جائزہ

کراچی: پاک آسٹریلین کرکٹ سیریز کے لئے پاکستان آئے ہوئے مہمان سیکیورٹی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔

آسٹریلیا کی سکیورٹی ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے دورے کے موقع پر ڈریسنگ روم، گراونڈ اور پریکٹس ایریا کا جائز ہ لیا۔ آسٹریلیا کے چار رکنی وفد کو پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل زاکر خان اور ڈائریکٹر سیکیورٹی کرنل ریٹائرڈ آصف نے بریف کیا۔ مہمان وفد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کراچی میں ہونے والے میچز کا بھی جائزہ لے گا، جس کے بعد وہ لاہور اور پنڈی کے اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا۔

سیکیورٹی ٹیم اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو پیش کرے گا۔ کینگروز نے تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے مارچ میں پاکستان آنا ہے۔ 1998کے بعد پہلی بار آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھتہ خوروں کی ستائی خاتون کی خود کشی کا معاملہ، تین ملزمان گرفتار

Read Next

ڈھاکا ٹیسٹ:بنگلا دیش کو اننگز اور 8رنز سے شکست،پاکستان کا سیریز میں وائٹ واش

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے