• ستمبر 20, 2021

آزاد کشمیر:تحریک انصاف کے انوارالحق سپیکراور ریاض گجرڈپٹی سپیکر منتخب

مظفر آباد:  تحریک انصاف کے انوار الحق آزاد کشمیر قانون سازی اسمبلی کے سپیکر اور ریاض گجر ڈپٹی سپیکر منتخب ہو گئے ہیں، ان کے مقابلے میں فیصل راٹھور اور نثاراں عباسی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پی ٹی آئی کے انوار الحق 32 ووٹ لے کر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوئے جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے متفقہ امیدوار فیصل ممتاز نے پندرہ ووٹ لئے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے ممبر اسمبلی چودھری ریاض گجر کو ڈپٹی سپیکر اسمبلی منتخب کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی سپیکر کے لئے ریاض گجر کو 32 ووٹ ملے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی نثاراں عباسی نے 15 ووٹ حاصل کئے۔

واضح رہے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 53 رکنی ایوان میں پی ٹی آئی کی نشستوں کی مجموعی تعداد 32 ہے۔ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تینوں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہوئے۔ ٹیکنوکریٹ، علما مشائخ اور سمندر پار کشمیریوں کی مخصوص نشستوں کیلئے ہونے والے انتخاب میں تحریکِ انصاف کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

علما و مشائخ کی نشست پر پی ٹی آئی کے پیر محمد مظہر سعید، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر رفیق نیئر اور سمندر پار کشمیریوں کی نشست پر محمد اقبال کامیاب ہوئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی: پی ٹی آئی کے انوارالحق 32 ووٹ لیکر اسپیکر منتخب

Read Next

کورونا کے وار برقرار: چوتھی لہر مزید 46 جانیں لے گئی، 4722نئے مریض

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے