• ستمبر 19, 2021

آزاد کشمیرالیکشن میں جیت: وزیراعظم عمران خان عوام کے شکر گزار

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن میں کامیابی کے بعد کہا ہے کہ تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتا ہوں، کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھاتا رہوں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ آزاد کشمیر کی عوام نے اپنے ووٹوں کے ذریعے پی ٹی آئی پر اعتماد کیا، ان کے اعتماد کے نتیجے میں پی ٹی آئی کو انتخابات میں فتح ملی۔

انہوں نے لکھا کہ احساس اور کامیاب پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعہ آزاد کشمیر کوغربت سے نکالنے پر توجہ دیں گے، ہم حکومت میں احتساب اور شفافیت قائم کریں گے۔

وزیراعظم نے لکھا کہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتا ہوں، کشمیر کا سفیر ہونے کے ناطے میں اقوام متحدہ سمیت عالمی فورموں پر کشمیر کے مسئلے پر آواز بلند کرتا رہوں گا، اقوام متحدہ کو باور کراؤں گا کہ وہ کشمیر سے متعلق کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کوشش ہے 14 اگست تک 40 فیصد آبادی کو ویکسی نیٹ کر دیں: یاسمین راشد

Read Next

پنجاب حکومت کا قبضہ گروپ کیخلاف آپریشن، مزید 210 کنال زمین واگزار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے